27-07-2017

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اکتوبر میں سیریز طے ہے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق  سری لنکن بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھجوائیں، چیئرمین پی سی بی کے مطابق سری لنکن حکام نے حامی بھرنے کے بعد اب معذرت کرلی ہے۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد اب سیریز کے تمام میچز یواے ای میں ہی ہوں گے، میچز کی تاریخیں سری لنکن بورڈ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہیں۔