July 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سزائے موت کو پھانسی کے طریقہ کار کے خلاف رٹ درخواست خارج

13-01-2018

پشاور ہائی کورٹ نے ملک میں رائج سزائے موت کے مجرم کو پھانسی کے طریقہ کار کے خلاف دائر رٹ درخواست خارج کردی اور رائج طریقہ کار کو برقرار رکھا ۔

جسٹس روح الا امین خان کی سربراہی میں قائم پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ اٹھارہ سو نہتر میں انگریز کے بنائے گئے قانون پر آج بھی عمل درآ٘مد ہو رہا ہے اور سزائے موت کے مجرموں کو پھندا لگا کر پھانسی دی جاتی ہے جو کہ غیر شرعی اور غیر اسلامی ہے۔لہذا فاضل عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ پھانسی کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے جس میں مجرم کو سزائے موت دینے میں اسے کم سے کم تکلیف ہو۔

فاضل عدالت نے محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے دائر رٹ درخواست خارج کردی اور پھانسی کا رائج طریقہ کار کو برقرار رکھا۔

Related posts