13-03-2017

سعودی حکومت نے عمرہ و حج،وزٹ اور ورک ویزوں کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کردیاجوفوری طورپرنافذالعمل ہوں گے ۔

سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں بتایاگیاکہ عمرہ زائرین ، حج اور وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنیوالے افراد کو مقررہ مدت کے اندرواپس جاناہوگا ، تاخیر کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں ہونگی،خلا ف ورزی کرنیوالے عمرہ زائرین کو پہلی بار 25ہزار ریال ، دوسری بار 50ہزار اور تیسری بار ایک لاکھ ریال جرمانہ دینا ہو گا جبکہ عمرہ کمپنیوں کو بھی بھاری جرمانے اور بلیک لسٹ کر نے کی سزائیں دی جائیں گی،اسکے علاوہ ایسے غیرملکیوں کوملازمت دینے والے مقامی افرادکیلئے بھی سخت سزائیں رکھی گئی ہیں۔