06-07-2017

 پاکستان نےسمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  نصر میزائل  کے کامیاب تجربے کا خود مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت امن کی ضامن ہے اور نصر میزائل کے کامیاب تجربے نے کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا ہے۔ آرمی چیف نے سٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر جنگ سے بچنا چاہئے اور ہماری دفاعی صلاحیت کا مقصد کسی بھی جارحیت کو روکنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور ہم حکومت کی مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

 واضح رہے کہ نصر میزائل 60 سے 70 کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔