08-06-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

 یہ دن منانے کا مقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت، آبی حیات کا تحفظ اور سمندری آلودگی ختم کرنا ہے۔اس کا مقصد دنیا بھر کے سمندروں کے پائیدار نظم و نسق اور تحفظ کیلئے عالمی برادری کو متحرک اورمتحد کرنا  بھی ہے۔اس سال دن کا موضوع ہے ” ہمارے سمندر ہمارا مستقبل ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر چالیس فیصد تازہ پانی کی فراہمی کا ذریعہ ہے۔ پچھتر فیصد آکسیجن بھی سمندر ہی سے پیدا ہوتی ہے لیکن ساحلی شہروں سے کیمیکلز اورفضلے کا سمندر میں اخراج خطرناک اثرات پیدا کر رہا ہے۔

 کراچی کے ساحل پر بھی نالوں کا گندا پانی سمندر میں پھینکا جارہا ہے۔ جس سے آبی حیات کو خطرات تو لاحق ہیں ہی ساتھ سمندری آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے تو آبی حیات اور سمندر کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔