23-05-2017

سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ووٹ کا حق دینے کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں زیر التواء ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ووٹ کا حق مل بھی جائے تو ووٹنگ کا طریقہ کیا ہوگا۔ ووٹنگ کمپیوٹرائزڈ ہوگی یا بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالے جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت تین ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی۔