28-04-2017

سپریم کورٹ نے چئیرمین نادرا کو حکم دیا ہے کہ بیرون ممالک نادرا مراکز میں کتنے افراد اور وہ کب سے کام کررہے ہیں عدالت کو تفصیلات فراہم کی جائیں جبکہ ملازمت کرنے والے افراد کی تنخواہوں سے بھی آگاہ کیا جائے۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے سمندرپار پاکستانیوں کی شناختی کارڈ فیس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔

  چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ شناختی کارڈ حاصل کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے ، نادرا غیر منافع بخش ادارہ ہے شناختی کارڈ فیسیں بغیرمنافع کے طے ہونی چاہئے جبکہ دیارغیرمیں کام کرنے والوں کے لیے رعایت ہونی چاہیے۔

عدالت  نے 26 ممالک میں قائم نادرا مراکز کی تفصیلات 2 ہفتے میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔