17-11-2017

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ سے بچاؤ کیلئے ماحولیاتی قوانین پر مکمل عملدرآمد کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت، محکمہ ماحولیات اور دیگر محکموں سے تفصیلی جواب چار دسمبر تک طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے سول سوسائٹی کے اراکین کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ صوبے میں ناقص منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے اور ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے تحفظ ماحولیات کے قوانین کو نظرانداز کر دیا گیا۔ا س طرح ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے آلودگی پر قابو نہیں پایا جا رہا لہذا  آلودگی سے بچاؤ کیلئے ماحولیات کے تحفظ کے قوانین پر عمل کیا جائے۔