06-11-2017
لاہور ہائی کورٹ میں سموگ پر قابو نہ پانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورالاہورسموگ سے متاثرہورہا ہے، بتائیں حکومت سموگ پرقابوپانے کیلئے کیاکررہی ہے؟ ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ گزشتہ سال بھی سموگ کامسئلہ پیداہواتھا، حکومت نے سموگ پرقابوپانے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے ؟۔
عدالت نے سموگ پر قابو نہ پانے پر سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئےمحکمہ ماحولیات پنجاب کے متعلقہ افسروں کوبھی ریکارڈسمیت طلب کر لیا ۔