30-05-2017

سندھ ہائی کورٹ نےغیراعلانیہ اور غیر مساوی لوڈ شیڈنگ پرنیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف متفرق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنادیا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیپرا نے 22 جنوری 2016 کوعلاقوں کی سطح پرلوڈ شیڈنگ کوغیرقانونی قراردیا تھا، کےالیکٹرک نیپرا کے اس حکم پر فوری عمل کرے۔سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے۔