15-05-2017

سپریم کورٹ میں سندھ کے مقامی وڈیرے کی تھانے میں پولیس سے بد تمیزی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ڈی آئی جی میرپور خاص کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی ملزم اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سندھ کے مقامی وڈیرےزید تالپر کی طرف سےعمر کوٹ میں پولیس سے بدتمیزی کے واقعے پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

پولیس نےملزمان کی حفاظتی ضمانت سےمتعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ فاضل عدالت نے کیس  کی مزید سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔