02-06-2018

سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان نے سندھ کے نگراں وزیراعلی کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔

گورنر ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر محمد زبیر نے فضل الرحمان سے سندھ کے نگران وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لے لیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر  عمائدین شہر نے تقریب میں شرکت کی۔