February 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو چیف آفیسر اظہر کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا

12-02-2019

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو لوکل گورنمنٹ کشمور کے چیف آفیسر اظہر کیخلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی جی نیب سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لوکل گورنمنٹ کشمور میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ اینٹی کرپشن ایک بار انکوائری ختم کرچکا ہے تو نیب دوبارہ انکوائری کیسے کرسکتا ہے۔ عدالت نے ڈی جی نیب سے وضاحت طلب کرلی۔

عدالت نے کہا کہ نیب کے بیشتر تفتیشی افسر، تفتیش کے بنیادی قواعد سے لاعلم ہیں، نیب 2018 سے انکوائری کررہا ہے، بتایا جائے کس قانون کے تحت انکوائری کی جارہی ہے۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے چالان جمع کردیا تو نیب نے کیسے مداخلت کی؟۔

Related posts