03-04-2018

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کے تمام نجی اسکولزکو گرمیوں کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نجی اسکولز کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے کے خلاف ایک درجن سے زائد دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

 فاضل عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ نجی اسکول کے مالکان گرمیوں کی تعطیلات میں اساتذہ اور دیگر عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں، فاضل عدالت نے صوبائی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ 90 روز کے اندر نجی اسکولوں کے بارے میں 2005 ء کے قواعد میں مناسب ترمیم کرے۔