24-08-2017

سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ  نے صنعتوں کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کے لیے سوئی گیس کی درخواست مسترد کردی  اور  سنگل بینچ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے 15-2014 میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت  نے قرار دیا کہ اوگرا کا نوٹی فکیشن مشترکہ مفادات کونسل کے طے شدہ اصولوں کے برخلاف ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کےسنگل بینچ نے صنعتی یونٹس کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن سنہ 15-2014 کالعدم قرار دے دیا تھا۔