20-03-2017

سندھ ہائی کورٹ نے جیل میں‌ زائد المیعاد دواؤں کی وجہ سے قیدیوں کی اموات میں اضافہ پراظہارتشویش کرتے ہوئے آئی جی جیل، سینٹرل ،ملیر جیل سپرنٹنڈنٹ کونوٹس جاری کردیئے ہیں.

سند ھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جیلوں میں زائدازمیعاد دواؤں کےاستعمال سے متعلق دائرکردہ درخواست پر  سماعت کی جس میں کے مطابق زائدازمیعاد دواؤں سے قیدیوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے نیب اور اینٹی کرپشن سے معاملہ کی انکوائری کی جائے

عدالت نے آئی جی جیل، سینٹرل اورملیر جیل سپرنٹنڈنٹ کو31 مارچ تک رپورٹ جمع کرانے کے نوٹس جاری کردیئے ۔