15-03-2017

 سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس، جسٹس احمد علی شیخ نے اپنےعہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ گورنرسندھ محمد زبیر نے ان سے اپنے عہدے کا  حلف لیا ۔

 تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سندھ ہائی کورٹ کے ججز ، ہائی کورٹ بار اور کراچی بار  ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ جسٹس احمد علی شیخ سندھ ہائی کورٹ کے 23 ویں چیف جسٹس ہیں ۔ وہ ستمبر 2009 میں سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے ، دو سال بعد اکتوبر 2011 میں انہیں سندھ ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر کر دیا گیا ۔ جسٹس احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے والے جسٹس سجاد علی شاہ کی جگہ چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔