06-06-2017

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے سنٹرل جیل پشاور سے نو سو قیدیوں کی سنٹرل جیل مردان منتقل کر دیا ہے جس کے بعد پشاور جیل پر قیدیوں اور حوالاتیوں کو بوجھ کم ہو گیا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق مردان جیل میں  تین ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہے سنٹرل جیل پشاور سے نو سو قیدیوں کو سنٹرل جیل مردان منتقل کرنے سے پشاور سنٹرل جیل پر بوجھ ہلکا ہوگا۔

واضح رہے کہ پشاور سنٹرل جیل میں گنجائش سے زائد قیدی رکھے گئے تھے تیرہ سو کی گنجائش کی جیل میں بتیس سو قیدی رکھے گئے تھے ۔