19-10-2017

سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی تفریح اور صحت کے لئے مثبت سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور مسعود الرحمن نے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا شاہد اللہ خان کی ہدایات اور حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے سنٹرل جیل پشاور میں مختلف قسم کی ادبی و تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں قیدیوں کے درمیان مقابلہ حسن قرات،مقابلہ حسن نعت،اردو و پشتو مشاعرہ،والی بال اور بیڈ منٹن کے مقابلے شامل ہیں ۔