07-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے سوات آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ایف سی کے دو اہلکاروں کے لواحقین کو مزید پچیس لاکھ روپے ادا کرنے کےلئے دائررٹ پر انہیں وزیر اعظم کے خصوسی پیکج کے تحت وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرکے رٹ نمٹا دی ہے ۔

دائر رٹ درخواستوں میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار وں کے شوہر ایف سی میں تعینات تھے جو سوات اپریشن میں شہید ہوئے اور ایف سی حکام نے درخواست گزاروں کو صرف پانچ پانچ لاکھ روپے ادا کئے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے شہدا پیکج کو بعد میں تیس لاکھ روپے تک بڑھایا ہے اور پشاور ہائی کورٹ پہلے ہی اس نوعیت کی درخواستوں میں ایک جامع فیصلہ دے چکی ہے ۔