20-06-2017

سوات ،شانگلہ ،بشام اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خوفزدہ ہو کر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں آئی ہے۔

جیو لو جیکل سروے کے مطابق صبح دس بجے کے قریب ہونے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5اور گہرائی 24کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی سلسلہ بتا یا گیا ہے۔