09-03-2017

سوات او ر اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما ادارے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.2 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 96 کلومیٹر جبکہ مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔