27-04-2018

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر سورن سنگھ قتل کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی بلدیو کمار کو شک کی بنیاد پر باعزت طور پر رہا کردیا گیا ہے۔

سورن سنگھ قتل کے الزام میں گرفتار بلدیو کمار کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے بلدیو کمار کو کیس میں شک کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر سورن سنگھ کو 23 اپریل 2016 کو بونیر میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کے الزام میں بلدیو کمار سمیت چھ ملزموں کو گرفتارکیا گیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ بلدیو کمار کے بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف لینے کا حکم بھی دی چکی ہے۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے بلدیو کمار کو دو مرتبہ اسمبلی میں حلف لینے لایا گیا تاہم شور شرابہ اور کورم  پورا نہ ہونے کے باعث ان کا حلف نہ لیا جاسکا۔