13-03-2017

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیاپر مقدس ترین ہستیوں کی شان میں گستاخی کے معاملے کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس شوکت صدیقی نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ  توہین رسالت کا مرتکب کسی صورت قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکے گا۔

دوران سماعت  ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ فیس بک کو متنازع پیجز بند کرنے کی درخواست دی ہے۔ ہم ابھی انکوائری اسٹیج پر ہیں, بین الاقوامی قانون کے تحت درخواست تیار کرکے جلد دائر کریں گے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو احتیاط کے ساتھ توہین رسالت کے مرتکب افراد کے خلاف تحقیقات کے بعد کارروائی کی یقین دہانی کروائی گئی۔

عدالت نےکیس کی سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی ۔