07-03-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے یہ حکم مقدس ہستیوں کی شان میں سوشل میڈیا پر ہونے والی گستاخیوں کے خلاف دائر درخواست میں جاری کیا ۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ  یہ معاملہ بیوروکریسی پر نہیں چھوڑا جاسکتا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بتائیں کہ اس اہم معاملے پر کیا اقدامات اٹھائے گئے ۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ واطلاعات اورڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا جبکہ آئی جی اسلام آباد اورچیئرمین پی ٹی اے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔