10-03-2017

وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی نشاندہی کے لئے اشتہار جاری کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملہ پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کردیا ، ملزمان کی نشاندہی میں مدد کے لئے اشتہار جاری کردیئے گئے ہیں، اشتہار میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر جو گستاخانہ کارروائیوں میں ملوث سے متعلق ایف آئی اے کو آگاہ کریں۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ گستاخانہ مواد جاری کرنے والوں کے خلاف ٹھوس معلومات اور ثبوت سائبر کرائم سیل کو مہیا کریں۔