17-03-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نےسوشل میڈیا پر  گستاخانہ مواد سے متعلق کیس میں حکم دیا ہے کہ جو بھی سوشل میڈیا میں توہین رسالت کے مرتکب ہوئے ہیں ان سب کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

فاضل عدالت نے مقدمے میں معاونت کے لئے وزارت دفاع اور آئی ایس آئی افسر کو آئندہ سماعت پر بلالیا اور احکامات جاری کئے کہ سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مرتکب تمام افراد کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈال دیں ۔ان احکامات کے ساتھ فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت بائیس مارچ تک ملتوی کر دی ۔