09-03-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کامعاملہ وزیر اعظم تک پہنچانے کا حکم دیا ہے ۔

عدالت نے گستاخانہ مواد کا معاملہ وزیر اعظم تک پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے کہا اگر وزیراعظم کو بلانا پڑے تو بلائیں گے، ملک کا سب سے بڑامسئلہ توہین رسالت کا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آئیں۔

سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی ٹی اے چیئرمین نے بیان میں کہا کہ گستاخانہ مواد کے حامل فیس بک کے چار پیجز بلاک کردیئے ہیں۔

 جسٹس شوکت عزیز قریشی نے ریمارکس دیئے کہ یہ صرف جسٹس شوکت عزیز کا مسئلہ نہیں پوری عدلیہ اس مسئلے پر متحد ہے، پارلیمنٹ حساس معاملے پر خاموش ہے، یہ پوری امت کا مسلمہ کا مسئلہ ہے۔