15-03-2017

قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا اور دوسرے ذرائع پر گستاخانہ مواد کے خلاف قرارداد متفقہ منظور کر لی گئی ہے۔ قومی اسمبلی نے  سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام اور سزا تجویز کرنے کیلئے دس رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی مذمت کرتا ہے، حکومت فوری طور پر اس کے خلاف اقدامات کرے۔قومی اسمبلی نے گستاخانہ مواد کے تدارک کے لئے پارلیمانی جماعتوں کی کمیٹی کے قیام کی تحریک بھی منظور کر لی ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ کمیٹی گستاخانہ مواد کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی تجویز کرے گی۔