14-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام آج دوسرے دن بھی جاری رہا ۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے دوسرے دن  ریسورس پرسن ضیاء الرحمان نے قرآن و حدیث  میں دیئے گئے قوانین کےموضوع پر ، ڈائریکٹر انسٹرکشن حافظ نسیم اکبر نے کیس فلو منجمنٹ کے موضوع پر جبکہ ریسورس پرسن امجد ضیاء صدیقی  نے آفیشنل کرسپونڈینس  اور ریسورس پرسن محمد زیب خان نے جوڈیشل اکاونٹس اینڈ فنانشل منجمنٹ کے موضوع پر لیکچرز دیئے۔