19-01-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے لئے پہلا چار ہفتوں پر محیط پری سروس  تربیتی پروگرام کا تیسرا ہفتہ جاری ہے۔

پری سروس تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

ٹریننگ پروگرام کے تیسرے ہفتے کے  تیسرے دن  ڈائریکٹر انسٹرکشن ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ نے وراثت کے قانون کے موضوع پر، ریسورس پرسن حکیم آفریدی نے میڈیکل جیورسپروڈینس  کے موضوع پر جبکہ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان نے پاکستان پینل کوڈ کےمختلف موضوعات پر  لیکچرز دیئے۔

واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ /علاقہ قاضیوں کے لئے منعقد ہونے والے چار ہفتوں پر محیط  پری سروس ٹریننگ پروگرام کا تیسرا ہفتہ جاری ہے ۔

…………………