23-01-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے لئے پہلا چار ہفتوں پر محیط پری سروس  تربیتی پروگرام کا تیسرا ہفتہ آج مکمل ہو گیا ہےجبکہ چوتھا اور آخری ہفتہ کل سے شروع ہوگا۔

پری سروس تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

ٹریننگ پروگرام کے تیسرے ہفتے کے  چھٹے روز ڈین فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور خواجہ وجہہ الدین نے شرکاء کو کرئمنل کیسز  موک ٹرائل کروائیں جبکہ شرکاء ٹریننگ کو چوتھا آسائمنٹ دیا گیا ۔

 واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ /علاقہ قاضیوں کے لئے منعقد ہونے والے چار ہفتوں پر محیط  پری سروس ٹریننگ پروگرام کا تیسرا آج مکمل ہو  ہو گیا ہے جبکہ کل منگل سے چوتھا اور آخری ہفتہ شروع ہو جائے گا۔