24-01-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے لئے پہلا چار ہفتوں پر محیط پری سروس  تربیتی پروگرام کا چوتھا اور آخری ہفتہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔

پری سروس تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

ٹریننگ پروگرام کے چوتھے ہفتے کے پہلے روز ڈائَریکٹر انسٹرکشنز جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ نے حدود، قیاس اور تعزیر  کےموضوع پر  جبکہ ریسورس پرسن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زیب خان نے جیوئنائل جسٹس سسٹم لاءز اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیاز محمد خان نے ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ اٹھارہ سو بیاسی کے موضوع پر لیکچرز دیئے۔

 واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ /علاقہ قاضیوں کے لئے منعقد ہونے والے چار ہفتوں پر محیط  پری سروس ٹریننگ پروگرام چوتھا اور آخری ہفتہ اکتیس جنوری کو مکمل ہو جائے گا جبکہ نئے تعینات ہونے والے سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے دوسرے بنچ کا پری سروس ٹریننگ چھ فروری سے شروع ہوگا ۔