25-01-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے لئےپری سروس  تربیتی پروگرام  کے چوتھے اور آخری ہفتہ جاری ہے

پری سروس تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

ٹریننگ پروگرام کے چوتھے ہفتے کے دوسرے  دن  ریسورس پرسنز  عمیر زرین ، عالم خان اور گردارور ہمایون خان نے ریونیو  لاءز کے مختلف موضوعات پر دو سیشنز میں لیکچرز دیئے جبکہ ریسورس پرسن نوید احمد خان نے ریونیو سے متعلق پریکٹیکل ایکسرسائز کروائی ۔

 واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ /علاقہ قاضیوں کے لئے منعقد ہونے والے چار ہفتوں پر محیط  پری سروس ٹریننگ پروگرام چوتھا اور آخری ہفتہ اکتیس جنوری کو مکمل ہو جائے گا جبکہ نئے تعینات ہونے والے سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے دوسرے بنچ کا پری سروس ٹریننگ چھ فروری سے شروع ہوگا ۔