28-01-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے لئےپری سروس  تربیتی پروگرام   آج ہفتے کے روز بھی جاری رہا ۔

پری سروس تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی  شرکت کر رہے ہیں ۔

ٹریننگ پروگرام کے چوتھے ہفتے کے پانچویں روز ریسورس پرسن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ محمد زیب خان نے  رینٹ موک ٹرائل  جبکہ ریسورس پرسن مس نادیہ سید نے فیملی موک ٹرائل کروایا ۔

 واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ /علاقہ قاضیوں کے لئے منعقد ہونے والے چار ہفتوں پر محیط  پری سروس ٹریننگ پروگرام چوتھا اور آخری ہفتہ اکتیس جنوری کو مکمل ہو جائے گا جبکہ نئے تعینات ہونے والے سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے دوسرے بنچ کا پری سروس ٹریننگ چھ فروری سے شروع ہوگا ۔