09-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  تربیتی پروگرام  کا پہلا ہفتہ جاری ہے۔

تربیتی پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج چار ہفتوں پر محیط  ٹریننگ پروگرام کے چوتھے  روز ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن  لیا اور شرکاء ٹریننگ سے لائبریری  ریسرچ اور گروپ ڈیسکشن کرایا گیا جبکہ ریسورس پرسن امجد ضیاء صدیقی نے سول کورٹ کے مختلف رجسٹرز سے متعلق اورریسورس پرسن قاضی جمیل نے پولیس آرڈر دو ہزار دو  اور خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ  دو ہزار سولہ ، پروبیشن اور جیل لاءز کے موضوعات  پر لیکچرز دیئے۔