31-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا تیسرا ہفتہ جاری ہے۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  تیسرے ہفتے کےتیسرے دن  ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد   ریسورس پرسن اعظم خان آفریدی نے جوڈیشل ایتھیکس اینڈ کوڈ آف کنڈکٹ  کے موضوع پر ، ریسورس پرسن نوید خان نے پری ایمشن ایکٹ انیس سو ستاسی کے موضوع پر جبکہ ریسورس پرسن شکیل اعظم اعوان نے سیکشن نو سے اکیس اور سول کورٹ آرڈیننس انیس سو باسٹھ اور ریسورس پرسن نور محمد نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر لیکچرز دیئے اور پریکٹیکل ایکسرسائزز کروائیں۔