03-04-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا تیسرا ہفتہ جاری ہے۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  تیسرے ہفتے کےچوتھے دن ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد   ریسورس پرسن  نوید خان اور عمیر زرین نے ریونیو لاء کے مختلف موضوعات پر الگ الگ لیکچرز دیئے جبکہ سعدیہ ارشاد نے فیملی لاءز کے مختلف موضوعات پر اور قاضی جمیل نے انوسٹی گیشن ان کرئمینل کیسز کے موضوع پر لیکچرز دیئے ۔