04-04-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا تیسرا ہفتہ  مکمل ہو گیا ہے جبکہ کل سے تربیتی پروگرام کا چوتھا اور آخری ہفتہ شروع ہوگا ۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  تیسرے ہفتے کےپانچویں دن ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد   ریسورس پرسن  عبد المتین نے توہین عدالت کے موضوع پر ، حکیم آفریدی نے میڈیکل جیورسپروڈینس ،زبیر خان نے پاکستان پینل کوڈ کے منتخب پرویژنز پر پریکٹکل ایکسرسائز کروائے جبکہ ریسورس پر سن لعل شاد نے آئی ٹی کیس فلو منجمنٹ کے موضوع پر لیکچر دیا۔