07-04-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا چوتھا ہفتہ جاری ہے۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  چوتھے ہفتے کےتیسرے دن ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد  ریسورس پرسن ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ نے اسلامک جیورسپروڈینس ، تقلید اور اجتہاد کے موضوعات پر ، ڈائریکٹر ایف ایس ایل نے فرانزک سائنس کے کردار کے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے جبکہ ریسورس پرسن کلیم ارشاد نے جیوینائل جسٹس سسٹم لاءز اور ریسورس پرسن زبیر خان نےپاکستان پینل کوڈ کےمختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے ۔