10-04-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا چوتھا ہفتہ جاری ہے۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  چوتھے ہفتے کےچوتھے دن ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن جویشل اکیڈمی سہیل شیراز نورثانی نے پری وینٹیو جیورسڈیکشن سے متعلق لیکچرز اور پریکٹیکل ایکسرسائزز کروائے  جبکہ ریسوس پرسن گرداور ہمایون نے ریونیو لاء کے دو الگ الگ سیشنز میں مختلف موضوعات پر پر پریکٹیکل ایکسرسائزز کروائیں ۔ اسی طرح ریسورس پرسن جسٹس ریٹائرڈ  عبدالطیف نے سول کیسز سے متعلق لیکچرز دیئے ۔