01-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا   چوتھا ہفتہ  جاری ہے ۔

 پری سروس ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج ٹریننگ پروگرام کے چوتھے ہفتے کےتیسرے  دن ڈین فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی  خواجہ وجہہ الدین  نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد  ریسورس پرسن   اعظم خان آفریدی نے سپیسیفک ریلیف ایکٹ  کے متعلقہ پروویژنز   پر لیکچر دیا جبکہ ڈائریکٹر ایف ایس ایل نے رول آف فرانزک سائنس  اینڈ میڈیسن ان کرئمینل پروسیڈینگ  کے موضوع پر ، بیرسٹر ڈاکٹر  عدنان خان نے جیوئنائل جسٹس سسٹم لاءز  کے موضوع پر جبکہ ریسورس پرسن محمد بشیر خان نے ججمنٹ اینڈ آرڈر رائٹینگ سول کے موضوع پر لیکچرز دیئے ۔