23-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا  تیسرا ہفتہ  جاری ہے۔

 پری سروس ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج ٹریننگ پروگرام کے تیسرے  ہفتے کے چوتھے دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن لیا ۔جس کے بعد  ریسورس پرسن عالم خان نے ریونیو لاء کے مختلف موضوعات پر جبکہ عمر زرین نے ریونیو لاء کے دیگر موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ اسی طرح ریسورس پرسن منیرہ عباسی  نے ایگزیکیوشن آف ڈکری اینڈ آرڈرز  جبکہ ودییہا مشتاق  نے فیملی لاءز کے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔