08-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  تربیتی پروگرام  تیسر ے روز بھی جاری رہا۔

تربیتی پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج چار ہفتوں پر محیط  ٹریننگ پروگرام کے تیسرے دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن کے بعد کیس فلو منجمنٹ  سمیت دیگر موضوعات پر لیکچرز دیئے  جبکہ ریسورس پرسن پشاور ہائی کورٹ کے آئی ٹی وینگ کے لعل شادنے آئی بیسڈ کیس فلو منجمنٹ کے موضوع پر ، محمد زیب خان نے ایگزیکیوشن کے موضوع پر  اور  احتساب کمیشن کی خصوصی عدالت کے جج حیات علی شاہ نے دیگر موضوعات پر لیکچرز دیئے۔