06-09-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے سول سرونٹس نظر ثانی شدہ رولز برائے تعطیلات انیس سو اکاسی میں ترمیم کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ سے قبل چھ ماہ رخصت پر جانے کی سہولت میں اضافہ کر دیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل ایک سال تک کی چھٹی پر جا سکیں گے ۔

سول سرونٹ ایکٹ انیس سو تہتر کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ سے قبل ایک سو اسی دنوں تک رخصت پر جانے کی سہولت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے تین سو پنتسٹھ دنوں تک بڑھا دیا ہے ۔