25-05-2017

سٹیٹ بینک نے رواں برس کےلئے زکواۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال زکواۃ کا نصاب اڑتیس ہزار چار سو چھ روپے طے کیا گیا ہے ۔ رواں سال نصاب میں دو ہزار آٹھ سو انچاس روہے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔قانون کے مطابق ملک بھر میں کام کرنے والے تمام شیڈولڈ بینکوں میں سیونگ اکاونٹس کے حامل کھاتہ داروں کے اکاونٹس سے یکم رمضان المبارک کو اڑتیس ہزار چار سو چھ روپے یا اس سے زائد رقم ہونے پر زکواۃ کی رقم منہا کر لی جائے گی ۔