25-04-2018

پاکستان کرکٹ بورڈ  کی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصر جمشید کو طلب کرلیا ہے۔

 3 رکنی ٹربیونل نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور انگلینڈ میں مقیم اوپنر کو 4 مئی کو این سی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔

تین رکنی ٹربیونل کی قیادت جسٹس (ر) فضل میراں چوہان کر رہے ہیں، عاقب جاوید اور شاہ زیب مسعود ممبران میں شامل ہیں۔