17-05-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل جمعرات کے روز طلب کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اسلام آبادہائی کورٹ کے ایک جج اور چیئرمین نیب کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے کھلی سماعت کی استدعا کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے چیئرمین نیب کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو قانونی معاونت کا نوٹس بھی جاری کردیاہے ۔