January 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

سپریم کورٹ، زیرزمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ فی لیٹردینے کا حکم

12-01-2019

سپریم کورٹ نے زیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیا فی لیٹر قیمت عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نےتفصیلی فیصلہ جاری کیا  جس کے مطابق وصول شدہ رقم دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں استعمال ہوگی، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سمیت دیگر صنعتوں کو بھی قیمت دینا ہوگی۔

تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ منرل واٹر اور مشروبات کی کمپنیاں شجرکاری کو فروغ دیں گی جبکہ  فیصلے پر عمل در آمد کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دیا جائے گا اور عمل درآمد بنچ میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہو ں گے۔

خصوصی بنچ 31 جنوری کو عمل درآمد کے معاملہ پر سماعت کرے گا۔عدالت نے متعلقہ اداروں کو فیصلے پر من و عن عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Related posts