12-06-2017

سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے سینئر ترین جج جسٹس راجہ سعید اکرام خان نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے جموں و کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ان سے حلف لیا ، تقریب حلف برداری میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی اور سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان اور وکلاء نے شرکت کی ۔